چترال میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری،چار نئے کیس سامنے آگئے

اشتہارات

چترال(نامہ نگار) چترال میں کورونا وائرس کے سبب پھیلنے والی وباء ”کووڈ 19-(COVID-19)کے پازیٹیو کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پانچ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نئے سامنے آنے والے اوسیک دروش کارہائشی 32سالہ نوجوان، زرگراندہ چترال سے ۴ سالہ بچہ،، جغور ہنجوگول کا پچاس سالہ رہائشی، جبکہ سوات کا رہائشی ایک نوجوان جو چترال میں ہوٹل کا کاروبار کر رہا ہے، وہ بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد تمام افراد کو آئسولیشن میں منتقل کیا گیا ہے۔ان میں تین افراد پشاور جبکہ ایک شخص سہراب خان سوات سے چترال آیا تھا۔
ان نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد لوئر چترال میں سامنے آنیوالے کیسز کی تعداد 24ہوگئی جبکہ اپر چترال سے ابتک 8کیس سامنے آئے ہیں تاہم اپر چترال کے تین افراد لوئر چترال میں آئسولیشن میں ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق اسوقت لوئر چترال میں 23اور اپر چترال میں 5افراد آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں جبکہ چار مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ کئے گئے ہیں۔