کرونا وائرس کا شبہ،ایک اور مریض ٹیسٹ کے لئے چترال سے پشاور منتقل

اشتہارات

چترال(بشیر آزاد)کرونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کو ٹیسٹ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے پشاور ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے شبے میں ایک شجاع الرحمن ولد فیض الرحمن سکنہ پرکوسپ مستوج کومزیڈ ٹیسٹ کے لئے پشاور ریفرکیاگیاہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مریض کو کراچی سے چترال سفر کے دوران دروش میں معمول کی چیکنگ پر ٹریول ہسٹری اور بعض علامات کی بناء پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شمیم کے مطابق مریض کو ٹیسٹ کے لئے پشاور منتقل کرنا پڑا کیونکہ یہاں ہسپتال میں مریض سے نمونے حاصل کرنے کے بعد مطلوبہ ٹمپریچر کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور کے لیبارٹری پہنچانا ممکن نہیں تھا کیونکہ محکمہ صحت کے پاس کولڈ چین کے انتظامات دستیاب نہیں۔