پشاور(میڈیا ڈیسک)موجودہ ہنگامی حالات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پورے صوبے میں پانچ روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری ادارے 24سے 28مارچ تک بند رہینگے۔ 29تاریخ کو اتوار ہونے کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی جبکہ امکان ہے کہ سرکاری دفاتر 30مارچ بروز پیر کھل جائیں۔ صوبائی حکومت نے فی الفور پورے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔