گرم چشمہ پولیس نے افغانستان سے منشیات سمگل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

اشتہارات

چترال (محکم الدین) لوٹکوہ پولیس نے افغانستان سے منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سب انسپکٹر علی احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے موبائل گشت شبینہ میں افعانستان سے آتے ہوملزم خاک عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کے قبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد کیے۔ ملزم حسب ضابطہ گرفتار ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او چترال نے پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں چترال کے کونے کونے سے منشیات فروشوں کو گرفتار کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔
درین اثنا عوامی حلقوں ڈی پی او کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی تعریف کی ہے اور اس توقع کا اظہارکیا کہ ان کی کوششوں سے نوجوان نسل کو زہر دینے والے سماج دشمن منشیات فروشوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔