58

پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے باہمی اتحاد ضروری ہے،مزید کوششیں تیز کرینگے؛ عہدیداران

چترال(محکم الدین)آل پنشنرز ایسوسی ایشن چترال کے صدر حاجی عبدالرحمن، سنیئر نائب صدر (ر)صوبیدار حاجی محمد اور جنرل سیکرٹری (ر) صوبیدار میجر قلندر شاہ نے زور تمام پنشنرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں باہمی اتفاق و اتحاد کو مضبوط بنا نا وقت کی ضرورت بن گئی ہے اور اسکے بغیر مشکلات و مسائل پر قابو نہیں پانا ممکن نہیں۔ چترال پریس کلب میں اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس 6ستمبر کو صدر آل پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا فدا محمد خان درانی کی زیر صدارت کامرس کالج چترال کے ہال میں منعقد ہو گا جس میں پنشنروں کے جملہ مسائل انشورنس، بنوولینڈ فنڈ، دو فیصد بیوگان پنشن، ریسٹوریشن، ڈبل پنشن و اولڈ ایج مراعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام مرکزی اور صوبائی پنشنرز سے اپیل کی کہ وہ صوبائی صدر کی آمد کے موقع پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل ہو اور اُن کے حصول کے بارے میں مشترکہ جدوجہد کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ آل پنشنرز کے صدر حاجی عبدالرحمن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اکبر شاہ کی چترال تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایم ایس ایک تجربہ کار اور سنیئرڈاکٹر ہیں اس لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنے تجربات اور صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے استعمال کریں گے۔