56

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی؛ چترال میں ریسکیو 1122کے زیر اہتمام یکجہتی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

چترال(نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے چترال میں بھی ایمرجنسی آفیسرانجنئیر کاشف خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 چترال نے ٹی ایم اے چترال،آر ٹی ایس چترال، گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلبا کے ساتھ مل اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے چترال میں 12بجے ریلی نکالا۔ ریلی کے شرکاء کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے لگارہے تھے۔ بعد ازاں مختصر احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا گیا جس میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اوربھارتی حکومت اور وزیراعظم مودی کے کشمیر میں مظالم اور بربریت کے خلاف شدیت احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔