79

اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے چترال بازار کا معائنہ کیا، متعدد دکانداروں کو جرمانہ

چترال(گل حماد فاروقی)اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے چترال ٹاؤن کے اندر مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ ان میں جنرل سٹور، قصائی، نانبائی، سبزی فروش، پھل فروش وغیرہ شامل تھے۔ دوران معائنہ عالمگیر خان نے ناقص صفائی اور مقررہ نرخ نامہ سے زیادہ قیمت پر چیزیں فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائدکرکے مجموعی طور پر ان سے 11000 روپے جرمانے وصول کئے۔اس موقع پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چترا ل نے کہا کہ عوام کوصاف ماحول میں خدمات اور معیاری اشیاء فراہم کرنے سلسلے میں کسی بھی دکاندار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو دکاندار جعلی چیزیں بیچتے ہیں، یا مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر چیزیں بیچتے ہیں تو انکے خلاف ضرور قانونی کاروائی ہوگی۔
بازار معائنہ کے دوران انہوں نے نرخ نامے بھی چیک کئے اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ اگر ان کے ساتھ کسی قسم کی بھی زیادتی ہوجائے تو ان کے دروازے ہروقت عوام کیلئے کھلے ہیں وہ مجھے شکایت کرسکتے ہیں۔