تجار یونین چترال کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)تجار یونین چترال کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے چیوپل سے پرانہ پی آئی اے چوک تک اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تجار برادری،طلبا ء اور مقامی افرادنے بڑی تعدا میں شرکت کیں۔شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ باد،پاک آرمی زندہ باد اور مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے۔پُرانہ پی آئی چوک میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم جہاد پر نہیں جاسکتے لیکن ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تو ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل370 کو نہ منظور قراردیا۔مقررین میں اے سی عالمگیر خان،اے اے سی فیاض احمد قریشی،تجار یونین کے صدر شبیر احمد،پی ٹی آئی رہنما عبداللطیف،مولانا جاوید الرحمن،آئی ایس ایف صدر نذیر احمد اوراسرار احمد کسانہ شامل تھے۔آخر میں کشمیریوں کے حق میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔