لاہور سے تعلق رکھنے والا پیرا گلائیڈر چترال میں دوران اڑان کا حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق

اشتہارات


چترال(گل حماد فاروقی)لاہور سے تعلق رکھنے والے پیرا گلایڈرچترال ٹاؤن کے نواحی گاؤں دولوموس میں گر کر جان بحق ہوگیا۔ چترال پولیس کے مطابق خواجہ شیراز ناصر ولد میجر ریٹائرڈ شاہد ناصر منگل کے روز بیر موغ لشٹ سے پیراشوٹ کے ذریعے اڑان بھرا، اس دوران اچانک تیز ہوا چلنے کی وجہ سے وہ اپنے پیراشوٹ پر قابو نہ رکھ سکے اور اونچائی سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔خواجہ شیراز ناصر کے قریبی دوست سلیم خان نے بتایا کہ شیراز ناصر پچھلے کئی سالوں سے پیراشوٹ اڑانے کیلئے چترال آتے تھے، وہ ایڈونچر ٹریول پاکستان کے ڈائریکٹر بھی تھے اور ہر سال کثیر تعداد میں سیاحوں کو لیکر چترال لاتے تھے۔
ان کی موت پر ہندوکش پیراگلایڈنگ ایسوسی ایشن کے اراکین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔