کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا

اشتہارات

بونی(سرفراز شاہد)کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف جمعہ کے روز بونی میں ایک زبردست احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں بھاری تعداد میں عوام نے شرکت کیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سے بڑی تعداد میں لوگ ایک جلوس کی شکل میں بونی بازار آئے جہاں پر جلسہ منعقد ہوا جس سے مولانا شیر کریم شاہ، مختار لال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور جدوجہد آزادی میں کشمیری مسلمانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔