گولین کے مقام پر پائپ لائن کی بحالی میں مصروف رضاکار حادثے کا شکار، دو افراد جابحق

اشتہارات

چترال (نامہ نگار) گولین کے مقام پر گولین سے موری پائیں جانے والی سائفن ایری گیشن پائپ لائن کی اپنی مدد آپ کے تحت بحالی میں مصروف متعدد افراد حادثے سے دوچار ہو گئے جسکی وجہ سے کم از کم ایک شخص کے موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز دو پہر کے وقت پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق پائپ لائن کی بحالی کے دوران اچانک رسہ ٹوٹنے سے ایک بھاری پائپ کام میں مصروف لوگوں پر گرا جسکی وجہ سے وہ دریا میں گرگئے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ کو مطلع کرنے کے باوجود اہلکار تاخیر سے پہنچے مگر اسوقت تک مقامی رضاکاروں نے خود امدادی کاروائی انجام دی تھی۔واقعے میں ایک نوجوان افسر الدین ولد حاجی افسر خان جان بحق ہوگئے جبکہ دوسرے نوجوان عنایت الرحمن ولد خواجہ محمد میں لاش دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ابھی تک لا پتہ ہے۔واقعہ کے بعد موری پائیں کے لوگوں نے متوفی کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت کی طرف سے بے اعتناعی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ادارو ں کے رویے شدید الفاظ میں مذمت کی۔


ریسکیو 1122کے مطابق انہیں واقعے کی اطلاع ملنے پر بروقت پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔