چمرکن گول چپاڑی میں حادثہ؛ ایک غیر ملکی انجینئر جان بحق، دو کو بچا لیا گیا

اشتہارات

چترال(محکم الدین)پشاور کے ایک پرائیویٹ مائننگ کمپنی کے تین چائنیز انجینئرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے جس کے نتیجے ایک چائنیز انجینئر جان بحق ہو گیاجبکہ دیگر دو کو بحفاظت نکال لیا گیا۔جان بحق چائنیز انجینئر کی لاش بھی بعد ازاں تلاش کرکے نکال لی گئی جس کی شناخت مسٹریوچینگ یے کے نام سے کی گئی ہے جبکہ مسٹر جینگبو اور مسٹر لی قوان محفوظ ہیں۔ذرائع کے مطابق چائنیز کی یہ ٹیم چمر کن گول میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش میں جارہے تھے کہ راستے میں پل عبور کرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیاجس میں ایک نوجوان چینی انجینئر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔