وی سی سی پرسان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں/صدروعہدیداران وی سی سی

اشتہارات


چترال(جہانگیرجگر)ویلج کنزرویشن کمیٹی پرسان کے صدر محمد مظفر خان،جنرل سیکریٹری ادینہ خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران میر حیات خان، سکندر خان اور شیر نادر وغیرہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چند افراد کی جانب سے ان کے خلاف من گھڑت،جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وی سی سی پرسان ایک فعال اور ترقی پسند عوامی تنظیم ہے جو کہ اپنے علاقے میں جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہوا ہے۔ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے علاقے کیلئے پانی کا پائپ لائن،طلبات کیلئے زنانہ ہائی سکول کی بلڈنگ 500 کلو واٹ کا بجلی گھر کے علاوہ درجنوں سکیمز موقع پر موجود ہیں۔ وی سی سی کی کارکردگی سے عوام اور ممبران مطمین ہیں۔انہوں نے کہا کہ وی سی سی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے افراد ادینہ شاہ وغیرہ اس وی سی سی کے ممبران بھی نہیں ہیں اور نہ ہی ایگزیکٹیو باڈی میں شامل ہیں اور وی سی سی کے خلاف مختلف عدالتوں میں جاکر ناکام ہوچکے ہیں جن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نیخبردار کیا کہ وہ ایسے افراد کے خلاف ہتک عزت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔