تھانہ بمبوریت پولیس کی کاروائی دیسی شراب اور چوری شدہ قیمتی موبائل برآمد

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)ڈی پی او چترال محمد بلال فرقان کی ہدایت پرچترال پولیس نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں تھانہ بمبوریت پولیس نے بمبوریت میں ایک شخص سے نو لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او قربان پناہ نے موبائل گشت کے دوران گذشتہ رات ملزم مسمی طارق عزیز ولد محبت خان سکنہ پرواک پائین اپر چترال سے9لیٹردیسی شراب برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ بجرم3/4P.H.Oکیا۔ایک دوسرے کاروائی میں علاقہ شیخاندہ میں چوری کے واردات میں ملوث ملزمان عطاء الرحمن ولد عبدالرزاق اور الطاف الرحمن ولد عطاء اللہ ساکنان شیخاندہ بمبوریت سے ایک عدد چوری شدہ قیمتی موبائل جس کی قیمت تقریباً چالیس ہزار روپے بتائی جارہی ہے برآمد کرکے بجرم PPC457/380/34درج رجسٹرڈ کرکے ملزمان گرفتار کئے گئے۔