چترال میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے یوم تشکر منایا

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یو م تشکر منا یا گیا۔ اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر تحریک انصاف چترال نے کہا کہ عمران خان نے نیا پا کستان کی جو جدو جہد 1996 میں شروع کیا تھا اور اب اسے عملی جا مہ پہنا نے کا آغا ز ہو چکا ہے، ملک کو لوٹ کر اپنی تجو ریاں بھر نے وا لوں کا کڑا احتساب شروع ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پا نچ سا لہ مدّ ت میں ان لٹیروں سے لو ٹی ہوئی دولت وا پس لیکر غریب طبقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 25جو لا ئی کو جو لوگ یوم سیا ہ کے طور پر منا نے رہے ہیں وہ در اصل اپنے کا لے کر توتوں پر ما تم کررہے ہیں۔ تحریک انصاف نے ان سیا سی مدا ریوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اور انکو اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ ان کا سیا سی مستقبل تاریک ہے، اسی لئے وہ یوم سیا ہ منا نے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں 25جو لائی کی تاریخ پاکستان میں 14اگست کے بعد مقدّس ترین دن کے طور پر منا یا جائیگا جس میں پا کستان کے لو گوں نے گڑے سڑے نظا م کی اصلا ح کی خا طر تحریک انصاف کے ایجنڈے انصاف، انسا نیت اور خود اری کے اصو لوں کو ووٹ دیکر سیا سی ما فیا ز کو شکست دی ہے۔