ڈپٹی کمشنر چترال لوئرخورشیدعالم محسود تبدیل،نوید احمد نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

اشتہارات

چترال (نامہ نگار)صوبائی حکومت نے افسران کے تبادلوں کے ایک عمل میں ڈپٹی کمشنر چترال (لوئر) خورشید عالم محسود کو تبدیل کرکے انکی جگہ نوید احمد کو نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کو تبدیل کرکے انہیں بورڈ آف ریونیو میں سیکرٹری ون تعینات کیا ہے جبکہ انکی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (PAS) گروپ کے گریڈ 18کے آفیسر نوید احمد کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات کیا ہے۔ نوید احمد اس سے قبل چیف سیکرٹری سیکرٹریٹ میں پی ایم آر یو میں ڈپٹی کوآرڈنیٹر تھے۔