اپر چترال کے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان الدین کا دروش میں پرتپاک استقبال کیا گیا

اشتہارات

دروش(جہانزیب)ضلع اپر چترال کے لئے نئے تعینات ہونیوالے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین کو انکے آبائی علاقے دروش میں پرتپاک طریقے سے استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق دروش سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس آفیسر عرفان الدین کی ضلع اپر چترال کے پہلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے تعیناتی ہوئی ہے، وہ اپنے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اپر چترال روانہ ہورہے تھے تو دروش چوک میں کثیر تعداد میں عوام انکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر دروش بار ایسو سی ایشن کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ، صدر تجار یونین حاجی گل نواز، قاری جمال عبد الناصر، صلاح الدین طوفان، قاری فضل حق و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم ہونا اور اپر چترال کے انتظامی عہدے پر ہمارے چترال کے ہو نہار بیٹے کی تعیناتی خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نوجوان مقامی افسرکی تقرری سے نیا تشکیل شدہ ضلع تیز تر ترقی اور عوام کے مسائل کے صد باب کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔مقررین نے کہا کہ عرفان الدین چترال کے ایک قابل دیانتدار آفیسر ہیں اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کرینگے۔
اس موقع پر جمال عبد الناصر نے پوری امت پاکستان اور چترال کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی اور نئے اے ڈی سی عرفان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ نوجوان پی ایم ایس آفیسر عرفان الدین اس سے قبل مختلف قبائلی علاقوں میں کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔