جمعیت علماء اسلام انٹرا پارٹی الیکشن،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن ضلعی امیر لوئر چترال منتخب ہو گئے

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے انتخابات میں سابق ایم پی اے چترال مولانا عبدالرحمن نے232 ووٹ لیکر امیر جمعیت علماء اسلام اور ان ہی کے پینل کا حافظ انعام میمن 167ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری لوئر چترال منتخب ہوگئے جبکہ مولانا عبدالشکور نے171 اور قاضی نسیم نے 125ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔اپر چترال میں عہدیداروں کے لئے انتخابات جمعرات کے دن منعقد ہوں گے۔ضلعی سطح کے الیکشن کی نگرانی کے لئے صوبائی ناظم انتخابات اور معاؤن نظماء انتخابات چترال میں موجود تھے جنہوں نے اپنی نگرانی میں الیکشن کا انعقاد کرایا۔