دنین میں لینڈ سلائیڈنگ ؛بھاری ملبہ گھر پر گرنے سے تین افراد جان بحق ہو گئے

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال ٹاؤن کے نواحی گاؤں گژاندہ دنین میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بھاری ملبہ رہائشی مکان کی چھت پر گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح گژاندہ دنین میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بھاری ملبہ وسیم خان نامی شخص کے گھر پر آگر جسکی وجہ سے گھر کے دو کمروں کی چھت منہدم ہو گئے اور تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکار اور ریسکیو 1122کے اہلکار پہنچ گئے اور آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا گیا۔ اس واقعے میں وسیم خان ولد شکور خان عمر 35سال سکنہ گژاندہ دنین، تنویر ولد قربان عمر 33سال سکنہ گولدہ بروز اور والدہ تنویر عمر 65سال سکنہ گولدہ بروز جان بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122اہلکاروں نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کر دیں۔