ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات ؛ خورشید حسین مغل دوبارہ صدر،نابیگ شراکت جنرل سیکرٹری منتخب

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2019مکمل ہوگئے جس میں متفقہ طورپر خورشید حسین مغل بلامقابلہ دوسری بار صدر منتخب ہوگئے۔دیگر عہدیداروں میں نابیگ شراکٹ جنرل سیکرٹری، سراج الدین ربانی نائب صدر،ارسلان احمد فنانس سیکرٹری،فیصل کمال سیکرٹری اطلاعات اور جمشید احمد لائبریرین شامل ہے۔گزشتہ روز منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیاکہ گذشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا ۔تاہم کابینہ میں صرف جنرل سیکرٹری کو تبدیل کیاگیا۔اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن خورشد حسین مغل نے دوبار اعتماد کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وکلاء برادری کے توقعات پر پورا اُترنے اور اُن کو درپیش مشکلات کوحل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔