چترال سے تعلق رکھنے والے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا وزیر اعظم کے اسپیشل سیکرٹری نعیم الحق سے ملاقات
اسلام آباد(ارشا د اللہ)چترال سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران محمد علی مجاہد،شہباز احمد،انعام اللہ پر مشتمل ایک وفد نے وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق سے ملاقات کی۔ملاقات میں چترال سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی جن میں ایجوکیشن اینڈ کلچرل ایکش چینج پروگرام اور سیاحت کی ترقی کے اقدامات ، یونیورسٹی آف چترال سے قابل اور نادر سٹوڈنٹس کو ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں اور دوسرے یونیورسٹیوں سے چترال یونیورسٹی میں ایک سال کے لیے اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کی فراہمی شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے اسپیشل سیکرٹری نعیم الحق نے چترال کے مختلف مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔ انہوں چترال یونیورسٹی کے حوالے سے پیش کئے گئے گزارشات اور تجاویز کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھا نے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سیاحت کی ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومت پہلے سے ہی ایک جامع انداز میں کام کررہی ہے اور اس کے ثمرات سے چترال یقیناًمستفید ہوگا۔ اس موقع پر چترالی وفد نے نعیم الحق کو جشن قاقلشٹ کے موقع پر چترال آنے کی دعوت دی جس پر نعیم الحق نے وعدہ کیا کہ وہ دیگر وزراء کے ہمراہ جشن قاقلشٹ میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے اور چترال کی ترقی کے سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔