گولین بجلی گھر سے بجلی دوبارہ بحال،چترال ایک بار پھر روشنی سے جگمگانے لگا

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال گولین پاؤر ہاؤس بریک ڈاؤن کے بعد مشینری کو دوبارہ چالو کر دیا گیا جس سے لوئر چترال کے لئے بجلی کی فراہمی دوپہر دو بجے بحال ہو گئی جبکہ اپر چترال کے ٹرانسمیشن لائن کو چیک کرنے کے بعد رات گئے بجلی بحال کر دی گئی۔ دو دنوں سے بجلی کے بریک ڈاؤن ا مسئلہ چائینیز انجینئرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے کے بحال کی گئی۔چترال یا نیشنل گرڈ کو بجلی باقاعدہ کمپیوٹر کے ایک سافٹ وئیر سسٹم کے ذریعے دیاجارہا تھا اور گذشتہ سال جب چترال کو بجلی دی گئی تھی تو اس وقت لائن چارجینگ موڈ پر دی گئی تھی جبکہ 23اکتوبر کے بعد مذکورہ سسٹم کو ختم کرکے چترال کو لوڈنگ سسٹم پر ڈالا گیا اور یہ تمام کام پراجیکٹ کے ساتھ کام کرنے والی کمپنی کے کی ہے۔ چائنیز انجینئرز نے سافٹ وئیر میں تبدیلی کرکے دوبارہ لائن چارجینگ موڈ پر سیٹ کردیا ہے اور اگر کمپیوٹر کے لوڈنگ موڈ کو چارجینگ موڈ پر بحال نہ کیا جاتا تو بجلی گھر کی مشینری کو دوبارہ سٹارٹ کرنے کیلئے نیشنل گرڈ کے بجلی کا انتظار کرنا پڑتا جو کہ فی الحال ناممکن تھا کیونکہ لواری ٹاپ کے ایرئے میں کم ازکم پانچ ٹاؤرز برفانی تودوں کی زد میں آکربری طرح متاثر ہو چکے ہیں اور انہیں بحال کرنے کے میں مزید کئی دن لگیں گے۔
درایں اثناء چترال میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد دروش اور چترال میں شدید احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے واپڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چترال کو ہر حال میں اسکے حصے کا 30فیصد بجلی پہلے دیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی رو رعایت ممکن نہیں۔