دانیال سیف صدر چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور کے صدر منتخب ہو گئے

اشتہارات

پشاور(بشیر حسین آزاد)چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (CSA)پشاور کے انتخابات گذشتہ روز پشاور میں منعقد ہوئے جس میں دانیال سیف نے168ووٹ لیکرکامیابی حاصل کر لی اور ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ان کے مدمقابل عدنان سجاد نے 113،شہزادنے96اورباسط علی نے 92ووٹ حاصل کئے۔نو منتخب صدر دنیال سیف نے اُن پر اعتماد کرنے پر چترالی طالبہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پشاور میں مقیم چترالی طالب علموں کی مسائل کو حل کرنے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اُنہوں نے اپنی کابینہ کی طرف سے سابق صدرعابد پیرزادہ کی طرف سے انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کرانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔