ضلع چترال میں شدید برف باری چترال پولیس متحرک

اشتہارات

چترال( گل حماد فاروقی)چترال میں موسمی حالات ، بارشوں اور برفباری کے تناظر میں ڈسٹرکٹ پولیس چترال کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال(PSP) کی خصوصی ہدایت پر چترال کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزسمیت لائن پولیس نفری کو ہائی الرٹ کیا گیا۔ یہ اقدام اسلئے اٹھایا گیا تاکہ ضلع کے اندر قدرتی آفات کی صورت میں برواقت امداد کی ترسیل ممکن ہو سکے اس کے علاوہ چترال میں چونکہ لینک روڈز جابجا شدید برف باری کی وجہ سے بند ہیں لیکن جہاں جہاں ٹریفک کی تھوری بہت آمدورفت ہے پولیس کے جوان پھنسے ہوئے گاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ٹریفک بحالی میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ چترال پولیس لائن میں اضافی نفری ڈی پی او نے موسم میں بہتری تک بمعہ اوزار ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔