پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل چترال کا اجلاس،پارٹی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعرات کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل چترال کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا جس سے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین ،مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے سینئر نائب صدرزارعجم لال،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے سابق صدر سید احمد خان نے خطاب کیا۔اجلاس میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قیادت کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں اور ناانصافیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی قیادت کے ساتھ بہرصورت وفادار رہیں گے اور ساتھ ہی مرکزی اور صوبائی قیادت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی کے بارے میں ضلعی قیادت اور دیرنہ کارکنوں سے مشاورت کیا جائے تاکہ بداعتمادی کی فضا پیدا نہ ہوجائے۔اجلاس میں2018کے الیکشن میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔ اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں موجودہ حکومت کی طرف سے سابقہ حکومت کے منظور شدہ پراجیکٹ کو بند کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔