نئے سال کی آمد کو چترال میں خوشگوار انداز سےمنایا گیا

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی) چترال جو اپنی مثالی امن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے یہاں کے لوگ بھی نہایت امن پسند اور مہذب ہیں ۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی نئے سال کے آمد پر خوشی کا اظہار کیا گیا مگر نہایت مہذب طریقے سے ۔ نہ تو ہوائی فائرنگ ہوئی نہ کسی کو زخمی کیا گیا بلکہ لوگوں نے نہایت شائستہ طریقے سے اپنے دوست احباب اور فیملی کے ساتھ نئے سال کی آمد کو منایا۔
رات کو چند نوجوانوں نے آتش بازی بھی کرائی جسکی وجہ سے فضا بقعہ نور بن کر حسین منظر پیش کرنے لگا۔
چند بزرگوں نے نئی سال کو اپنی انداز میں منایا انہوں نے دعائیں مانگی کہ آنے والا سال امن، آشتی، محبت اور سلامتی کا سال ہو او ر حاص کر غریب طبقے کیلئے اس سا ل مہنگائی کم ہو اور ضرورت کی چیزیں سستی ہوں۔