ظہیرالدین چترال پریس کلب کے صدر برقرار، ممبران نے سابقہ کابینہ پر اعتما د کا اظہار کیا

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال پریس کلب کے عہدیداروں کے انتخاب کے سلسلے میں خصوصی اجلاس گذ شتہ روزمنعقد ہوا جسمیں پریس کلب کے سابقہ صدر اور اسکی کابینہ پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اسی کابینہ کو برقرار رکھا جائے۔ انتخابی اجلاس کے فیصلے کے مطابق سال 2019کیلئے ایک بار سے ظہیرالدین (روزنامہ ڈان)صدر منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداروں میں عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری، سیف الرحمن عزیز (سماء ٹی۔وی) سینئر نائب صدر ، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل(پی ٹی وی) نائب صدر،نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (روزنامہ اُمت) آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔
اس موقع پر صدر ظہیرالدین نے دوبارہ اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اُترنے اور چترال میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کی کوشش کریں گے ۔

ادارہ چترال پوسٹ کی طرف سے چترال پریس کے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔