75

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی؛گرم چشمہ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لیا

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی ۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ایس ڈی پی اوعبدالستار سرکل لٹکوہ کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ ایس آئی علی احمد نے کاروائی کرکے ملزم خوش دیارولد دنیاراورظفر احمد ولد خوش دیار سکنہ میردین گبور کے قبضے سے 40 کلو 873 گرام چرس اور 4 کلو 366 گرم افیون برآمد کیا اور ملزمان کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی۔چترال بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہے جس کے بنا پر مختلف تھانوں کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کردیا گیا ہے۔چترال کے سیاسی،سماجی حلقوں نے ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال اور چترال پولیس کے اہلکاروں کو کامیاب کاروائیاں کرنے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہیں۔