بڈوگاڑ دروش سے ارسون جانے والی گاڑی حادثے کا شکار،دو افراد جان بحق ہو گئے

اشتہارات

دروش(نامہ نگار)پاک افغان سرحدی وادی ارسون جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے دو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بڈوگاڑ دروش سے تعلق رکھنے والے تین افراد لکڑیاں لانے کے لئے ڈاٹسن نمبر 3579میں ارسون جارہے تھے کہ ارسون پوسٹ کے قریب انکی گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی جسکے نتیجے میں ڈرائیور سہیل ولد صدبر اور عمران ولد صلاح الدین ساکنان بڈوگاڑ جان بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار انکا ساتھی عباس ولد نعیم الدین شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں جان بحق کی لاشیں اور زخمی شخص کو دروش ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں لاشیں انکے آبائی علاقے کو روانہ کی گئیں ۔
درایں اثناء دروش پولیس نے وقوعہ کے حوالے سے میڈیا کو کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس حوالے ڈی پی او چترال نے سختی سے تاکید کی ہے کہ مقامی تھانے سے میڈیا کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھا جائے۔