99

چترال پولیس کی چوری کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن،متعدد گاڑیاں برآمد

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال پولیس نے ضلع بھر میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کار وائی شروع کی ہے اس سلسلے میں سب سے پہلے پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری ہو نے والی گاڑیوں کاڈیٹا حاصل کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی جنہو ں نے پچھلے چند دنو ں میں ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں کاروائیا ں کر تے ہو ئے اب تک 5گاڑیاں برآمد کر لئے جو کراچی کے مختلف اضلاع سے چوری کی گئی ہیں ۔تمام گاڑیوں کو قبضہ پولیس میں لے کر ان کی لیباٹری کرائی جا رہی ہے۔برآمدکی گئی گاڑیوں میں کرولہ کار، پراڈو،ہائی لیکس،ہائی ایس اورڈبل کیبن گاڑی شامل ہیں۔
ضلعی پولیس سربراہ محمد فرقان بلال نے واضح کیا ہے کہ ضلع چترال میں چوری کی گاڑیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جا ئیگا اور جو بھی اس طرح کا کاروبار کر تا ہے یا ملوث ہے ان کے خلاف بھر پور قانونی کا روائی کی جا ئیگی۔