پولیو کے خلاف مہم میں کی کامیابی کے لئے صحافی برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے/ڈاکٹر اکرم شاہ

اشتہارات

چترال(نذیرحسین شاہ)ڈائریکٹر ای پی آئی خیبر پختونخوا ڈاکٹر اکرم شاہ نے صحافیوں کے لئے منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کوششوں کی کامیابی میں صحافتی برادری کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور صحافی برادری اپنے قلم کے ذریعے عوام میں پولیو کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کی افادیت کے بارے میں شعور پھیلائیں تاکہ ان بیماریوں سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ڈاکٹراکرم شاہ نے ورکشا پ سے خطاب میں کہاکہ پولیوکامکمل خاتمہ قومی ایمرجنسی کاحصہ ہے اوراس مقصدکیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں تمام تروسائل کوبروئے کارلارہے ہیں تاکہ اس موزی مرض کاخاتمہ ہو۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لئے میڈیاکے مثبت اورتعمیری کردارکوسراہااورامیدظاہرکی کہ میڈیاپولیوسے متعلق پروپیگنڈے کوختم کرنے کے لئے اپناموثرکرداراداکرے گا۔پولیو کے خاتمے کے فوکل پرسن ڈاکٹرامیتازعلی شاہ نے قومی ایمرجنسی پلان کے خدوخال کے متعلق صحافیوں کوآگاہ کیااورکہاکہ صحافی پولیومہمات کی افادیت سے متعلق رائے عامہ کوہموارکرنے کے لئے ا پناکرداراداکریں ان کاکہناتھاکہ وفاقی اورصوبائی سطح پرایمرجنسی آپریشن سنٹرقائم کئے گئے ہیں ۔تاکہ مربوط حکمت علمی کے تحت اس بیماری سے نمٹاجاسکے۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرعلاؤالدین نے ورکشا پ کے شرکاء کوپولیوکے ویکسین محفوظ ہونے اوردیگراہم افادیت سے آگاہ کیاان کاکہناتھاکہ پولیو کی ویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے اورتمام اسلامی ممالک میں یہی پولیوویکسین استعمال کی گئی ہیں جوکہ اب پاکستان میں بھی استعمال ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیوکاوائرس ماحول میں پایاجاتاہے اس لئے پولیوویکسینشین کی ہرمہم میں اپنے بچوں کوقطرے پلاناضروری ہے ۔ڈاکٹراعجازنے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان اورافغانستان میں پولیووائرس بدستورموجودہے جب تک ہربچے کوپولیوکے قطرے نہ پلائیں جائیں اس وقت تک اس وائرس کی مکمل بیخ کنی ممکن نہیں ورکشاپ کے آخرمیں شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔
سوات میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں چترال ،اپردیراورلوئردیرسے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پربی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹرامتیازعلی شاہ،ڈبلیوایچ اوکے پی پی ای اوڈاکٹرعلاؤدین ،صوبائی ٹیم لیڈاین سٹاف ڈاکٹراعجازعلی شاہ،یونیسیف کی کمیونیکیشن آفیسرشاداب یونس اورمحکمہ صحت کے دیگرمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔