چترال پولیس ہر قسم حالات سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے/ڈی پی او چترال

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال محمد فرقان بلال کی ہدایت پر چترال پولیس نے ضلع کے اندر مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکی اہلکاروں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ تفصیلات کیمطابق موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال کے حکم ہر تمام پراجیکٹس میں کا م کرنے والے غیر ملکی اہلکاروں کو سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں گذشتہ روز باقاعدہ ریہرسل کی گئی جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی ملاحظہ کیا اور بعض امور کے حوالے سے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ چترال میں جاری مختلف پراجیکٹس پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن جگہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ تمام پراجیکٹس جن کی نگرانی غیر ملکی کررہے ہیں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے مستحکم بناکر سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔اس سلسلے میں پولیس کے مراکز میں ریزرو فورس بھی ہائی الرٹ رہے گی۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی پی او چترال نے کہا کہ چترال پولیس ریزرو کے علاوہ ایلیٹ فورس کے اعلیٰ صلاحیتوں اور جدید اسلحے سے لیس ایلیٹ فورس کو بھی اس سلسلے میں ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔