بیلاڈونا کاسمیٹکس اور فٹبال کی ترقی/آصف شاہ

ادارے کا کسی مراسلہ نگار/مضمون نویس کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، ہر مراسلے یا مضمون کے مندرجات فاضل مصنف کے خیالات، رائے اور تجزیہ سمجھے جائیں (ادارہ)

اشتہارات

خیبر پختونخوا میں کھیلوں، بالخصوص فٹبال کے فروغ اور بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی بات ہو تو پشاور سے تعلق رکھنے والے معروف ادارے ’’ ڈاکٹر حیدر بیلاڈونا کاسمیٹکس‘‘ کا ذکر بھی اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ بیلاڈونا نے مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں تعاون کے ذریعے نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ اپنے معیاری مصنوعات کو صارفین تک پہنچانے اور ان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی مؤثر انداز اپنایا ہے۔

حالیہ دنوں میں چترال میں منعقد ہونے والے پاکستان کے معروف فٹبال ایونٹ ’’ چترال فٹبال لیگ (CFL) سیزن 6‘‘ میں بیلاڈونا کاسمیٹکس کی نمایاں معاونت اس بات کی ایک مثال ہے کہ نجی شعبہ کس طرح کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ چترال کے تاریخی شہر دروش میں منعقد ہونے والے اس بڑے فٹبال ایونٹ نے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی ٹیموں، کھلاڑیوں اور شائقین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، جبکہ ہزاروں تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں میچز سے لطف اٹھایا۔

بیلاڈونا کے تعاون سے ایونٹ کی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملی اور فٹبال کے شائقین کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار ماحول پیدا ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ چترال فٹبال لیگ کے میچز کی براہ راست کوریج کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ناظرین کو بھی اس ایونٹ سے جڑنے کا موقع ملا۔ یوں ایک مقامی میدان میں ہونے والا فٹبال مقابلہ وسیع تر ناظرین تک پہنچا اور چترال کے کھیل، ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملی۔

چترال فٹبال لیگ کے دوران بیلاڈونا کے ڈائریکٹر احسان مہمند نے خود کرنل مراد اسٹیڈیم دروش میں موجود رہ کر ایونٹ میں اپنی ادارے کی شرکت کو نمایاں کیا۔ اس موقع پر بیلاڈونا کی جانب سے شائقین اور صارفین کے لیے خصوصی تشہیری سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

بیلاڈونا کی مصنوعات خریدنے والے صارفین کے لیے موٹر سائیکل کا انعام رکھا گیا، جس کی خوش نصیبی ’’ نجيب اللہ‘‘ کے حصے میں آئی۔ اس اقدام نے نہ صرف شائقین کی دلچسپی میں اضافہ کیا بلکہ ایونٹ کے دوران برانڈ اور صارفین کے درمیان براہ راست رابطے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کیا۔

اسی طرح سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے بھی خصوصی مہم شروع کی گئی۔ بیلاڈونا کی مصنوعات سے متعلق تیار کی جانے والی ویڈیوز میں سب سے زیادہ ویوز حاصل کرنے والی ویڈیو کے لیے’’30 ہزار روپے‘‘ کے انعام کا اعلان کیا گیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے نوجوانوں اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کو بھی کھیلوں کے ایونٹ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

آج کے دور میں کھیل صرف میدان تک محدود نہیں رہے بلکہ یہ معاشرتی روابط، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، کاروباری مواقع، سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ کا بھی ایک مؤثر ذریعہ بن چکے ہیں۔ ایسے میں نجی اداروں اور کاروباری برادری کی جانب سے کھیلوں کی سرپرستی ایک مثبت روایت کو جنم دے سکتی ہے۔

چترال فٹبال لیگ جیسے ایونٹس میں مختلف کاروباری اداروں کی شمولیت سے ایک طرف کھیلوں کی سرگرمیوں کو وسائل اور سہولیات میسر آتی ہیں تو دوسری جانب کمپنیوں اور برانڈز کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو نئے صارفین تک پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔ اس طرح کھیل اور کاروبار ایک دوسرے کے لیے باہمی فائدے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

بیلاڈونا کاسمیٹکس کی CFL سیزن 6 میں شرکت اسی باہمی اشتراک کی ایک مثال ہے، جہاں ایک کاروباری ادارے نے کھیلوں کے ایک بڑے ایونٹ کو سپورٹ کیا اور ساتھ ہی صارفین، شائقین اور نوجوان ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بیلاڈونا نے چترال فٹبال لیگ کے ساتھ تعاون کیا ہو۔ ادارے نے اس سے قبل چترال فٹبال لیگ میں بھی معاونت فراہم کی تھی۔ مسلسل مختلف سیزنز میں تعاون اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ بیلاڈونا کھیلوں کے فروغ، خصوصاً فٹبال کے بڑے پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔

بیلاڈونا کاسمیٹکس اور چترال فٹبال لیگ کے درمیان یہ تعاون اس وسیع تر تصور کی ایک مثال ہے کہ کھیل، کاروبار اور کمیونٹی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک مثبت اور پائیدار سماجی اثر پیدا کر سکتے ہیں۔