سول سوسائٹی کی طرف سے NRSPبنک کے قیام کا خیر مقدم

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)چترال میں NRSPمائیکرو فنانس بنک کے برانچ کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف طبقہ فکر سے منسلکہ افراد نے اسے نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔ چترال کے کاروباری ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP)کی طرف سے چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ ضلع میں این آر ایس پی مائیکروفنانس بینک کے قیام کا خیرمقدم کرکے بینک کے ون ونڈواپریشن کی تعریف کی ہے اور بینک کے پراڈکٹس کومقابلے کی اس فضا میں صارفین کے لئے مفید سہولت قراردیا ہے۔سماجی اور کاروباری حلقوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاہے کہ بینک میں بچت سکیموں پر منافع کی شرح سب سے زیادہ ہے جو13.50فیصد تک ادا کیا جاتا ہے۔نیزاین آرایس مائیکروفنانس بینک میں کاروبار ،زراعت،مویشی بانی اور مکانات وغیرہ کے لئے قرضوں کی فراہمی کا طریقہ سب سے آسان ہے،جس سے تاجر ،ٹھیکہ دار،ملازمت پیشہ اور پنشنریکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کاروباری،سیاسی اور سماجی حلقوں نے این آرایس پی کے حکام بالاکا شکریہ ادا کیا ہے کہ اُنہوں نے صارفین کی سہولت کے لئے بینک کے طریقوں کو آسان بناکر عوام کے دل جیت لئے۔پہلے جس سہولت کو حاصل کرنے میں سال دوسال یا کم از کم چھ ماہ لگتے تھے این آر ایس پی بینک نے ایک ہفتے کے اندر تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے سرمایہ کاری کی سہولت دینے اور ضروریات کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کا آسان طریقہ اپنایا ہے جس میں بینک ڈیپازٹ کی کوئی شرط نہیں اور سرمایہ کی واپسی کی تمام ضمانتیں موجود ہیں۔سماجی حلقوں نے دروش،بونی،گرم چشمہ میں بھی این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک کی برانچ کامطالبہ کیا ہے۔