چترال میں پہلے نجی پولو گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا،پولو کے نمائشی میچز بھی منعقد ہوئے

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال میں پہلے نجی پولو گراؤنڈ کا افتتاح کردیا گیا، البرہان پولو گراؤنڈ شہزادہ ریاض الدین نے تعمیر کیا ہے۔ افتتاحی پروگرام میں کل چار ٹیموں کے درمیان پولو میچ کھیلا گیا جن میں چترال کے نامور پولو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چترال ریڈ ٹیم نے چترال نوجوان بلو ٹیم کو سخت مقابلے کے بعدگولڈن گول سے ہرادیا،چترال ریڈ ٹیم کی قیادت شہزادہ ریاض الدین نے کی جبکہ چترال بلو ٹیم کی قیادت شیخ فاروق اقبال نے کی۔ اسکے علاوہ چترال ریڈ جو نیئر ٹیم کا مقابلہ چترال بلو جونیئرکیساتھ ہو ا جوکہ تین تین گولوں سے برابر رہا۔مہمان خصوصی لیاقت علی خان سابق ار پی ایم آغاخان ایجوکیشن اور صدر چنار ہاوسنگ سوسائٹی تھے۔میچ کے اختتام پر میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔آخر میں مہمان خصوصی نے پولو گراونڈ کو مذید بہتر بنانے اور پولو میچ کو مذید فعال بنانے کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اورمزید بھی پولو گراونڈ کو وسعت دینے کے لیے امداد کا اعلان کیا۔مہمان خصوصی نے شہزادہ ریاض ا لدین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چترال میں اپنی نوعیت کا واحدنجی پولو گراونڈ ہے جو شہزادہ ریاض الدین کا چترال کی شقافتی کھیل پولو سے محبت کا ثبوت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شہزادہ ریاض الدین کی اس سلسلے میں جتنی تعاریف کی جائے کم ہے۔اس موقع پرشہزادہ ریاض الدین نے تمام کھلاڑیوں، شائقین پولو اورخصوصاً چنار ہاؤسنگ کالونی دولوموچ کے باشندوں کا تعاؤن کرنے پراُن کا شکریہ ادا کیا اور ریٹائرڈ صوبیدار میجرظفرعلی شاہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ہمت اور پولو سے دلچسپی کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ظفر علی شاہ 77 سال کی عمر میں بھر پور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شہزادہ ریاض الدین نے صوبیدار میجر قلندر شاہ، صوبیدار محمد ایاز اور ریاض احمد دیوان بیگی ناظم یوسی چترال 2 کا بھی شکریہ ادا کیاپولو میچ اور اسٹیج کی زمہ داری فرائض وقاص احمدایڈوکیٹ نے سرانجام دی۔