جشن قاقلشٹ 11سے 14اپریل کے دوران منعقد کی جائیگی،کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

اشتہارات

بونی (نامہ نگار) جشن قاقلشٹ اس سال 11 سے 14اپریل کے دوران منعقد ہوگی۔ اس امر کا فیصلہ گذشتہ دنوں کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ جشن قاقالشٹ کے کامیاب اور پر رونق انعقاد کے سلسلے میں کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز پرنس سلطان الملک کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ مختلف کھیلوں کے کنوینرز ، ناظمین اور پولو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال جشن قاقلشٹ کمیٹی کی نگرانی میں حسب روایت شاندار طریقے سے منعقدہو گی اور اس ضمن میں انتظامیہ کا تعاؤن حاصل کیا جائیگا۔ اجلاس میں جشن کے انعقاد کے سلسلے میں تاریخوں کا تعین کیا گیا جس کے مطابق اس سال جشن قاقلشٹ کا آغاز 11 اپریل کو کیا جائیگا جبکہ 14 اپریل کو جشن اختتام پذیر ہوگی۔ اجلاس میں پولو کمیٹی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ جشن قاقلشٹ 2019 میں انتظامیہ کی مداخلت کی صورت میں پولو کا کوئی بھی کھلاڑی جشن میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ2016 سے 2018 تک مسلسل انتظامیہ کے زیر نگرانی جشن منعقد ہونے کی وجہ سے پولو کے کھیل کو بالکل نظر انداز کیا گیا حالانکہ جشن قاقلشٹ روایتی کھیلوں کا مجموعہ ہے جہاں پر پولو کے کھیل کو ترجہی دینے کی ضرورت تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے پولو کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رکھا گیا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے تمام اراکین جشن کی تاریخ متعین کرنے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر میں ان کے ساتھ ملاقات کرکے جشن کے انعقاد کے سلسلے میں انہیں اعتماد میں لیا۔