قومی سلامتی، حب الوطنی اور ڈیجیٹل آگاہی؛ ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ کا کردار

اشتہارات

اسلام آباد(چ،پ) ’’ ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ‘‘ ایک منظم پلیٹ فارم ہے، جس کا قیام 2018 میں پاکستان سے حب الوطنی، قومی یکجہتی اور ملک کے خلاف ڈیجیٹل پروپیگنڈے اور ففتھ جنریشن وارفیئر سے متعلق آگاہی کے فروغ کے مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا۔

تنظیم ہذا 27 دسمبر 2018 کو اسلام آباد میں رجسٹریشن نمبر 2315 کے تحت رجسٹر کیا گیا، جبکہ اس کے لوگو کا ٹریڈ مارک نمبر 804446 ہے، جو حکومت پاکستان کے ادارے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (IPO) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

تنظیم کا بنیادی مقصد اور مطمع نظر پاکستانیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے نظریاتی اساس کی حفاظت ، ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی مہم کا موثر انداز میں مقابلہ کرنا ہے۔

’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے نعرے کے ساتھ یہ تحریک شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہ ملکی مفادات کے تحفظ، قومی اتحاد کے فروغ اور ڈیجیٹل و سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گمراہ کن معلومات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈیفنڈرز آف پاکستان مومنٹ کا ماننا ہے کہ موجودہ دور میں معلوماتی جنگ قومی سلامتی کے لیے ایک اہم چیلنج بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویے، مستند معلومات کی تشہیر اور عوامی آگاہی ناگزیر ہیں۔

تنظیم ففتھ جنریشن وارفیئر (5GW)، بالخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے، عوام میں بداعتمادی پیدا کرنے اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کو ہوا دینے کی کوششوں کو اپنی سرگرمیوں کا ایک اہم محور قرار دیتی ہے۔

اس سلسلے میں شہریوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ گمراہ کن مواد کے حوالے سے محتاط رہیں، کسی بھی خبر یا اطلاع کو آگے پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور مشتبہ غیر قانونی آن لائن سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ قانونی اور سرکاری اداروں کو دیں۔

ڈیفنڈرز آف پاکستان موومنٹ پاکستان کی مسلح افواج کی حمایت کا بھی اظہار کرتی ہے اور قومی یکجہتی، ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد اور ملکی دفاع کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

تنظیم کا خیال ہے کہ منفی پروپیگنڈے اور گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے ذمہ دار شہریوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

تاہم، اس عمل میں قانون کی پاسداری اور اختلافِ رائے کے احترام کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔

تنظیم کے انتظامی ڈھانچے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر احمد شاہ کو سرپرست اور سرپرست اعلیٰ، سعید اعوان کو چیئرمین، سالک مقصود کو ڈائریکٹر اینٹی ففتھ جنریشن وارفیئر (5GW) پاکستان، جبکہ میجر (ر) بلال نبی کو سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔

سالک مقصود کو ڈائریکٹر اینٹی ففتھ جنریشن وارفیئر (5GW)کے مطابق تنظیم نے موثر انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں پاکستان، نظریہ پاکستان اور افواج پاکستان کا دفاع اور منفی پراپیگنڈوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ سالک مقصود کے مطابق اس تحریک اور مشن میں نوجوان ہمارا دست و بازو ہیں۔

تحریک کا بنیادی پیغام ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ حب الوطنی، قومی اتحاد اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

تنظیم کے مطابق عوامی آگاہی اور ڈیجیٹل دنیا میں ذمہ دارانہ کردار کے ذریعے شہری ایک باخبر، متحد اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

پاکستان زندہ باد، پاک افواج پائندہ باد!