دروش میں ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج، بازار بند، ہر قسم ٹریفک معطل

پیسکو کی من مانی قبول نہیں، مطالبہ منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، مقررین

اشتہارات

دروش(چ،پ) پیسکو واپڈا کی طرف سے دروش میں ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف بالآخر عوام میدان میں نکل آئے اور زبردست احتجاج شروع کر دیا ہے، دروش بازار مکمل طور پر بند اور ٹریفک معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں سے واپڈا کی طرف سے دروش میں ناروا لوڈشیڈنگ شروع کیا گیا ہے جس کے خلاف دروش کے تمام سیاسی پارٹیز اور سول سوسائٹی متحد ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں عوامی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کیساتھ متعدد نشستیں کرکے انہیں باور کرایا کہ لوڈ شیڈنگ کا یہ شیڈول ناروا اور ناقابل قبول ہے، اس پر نظر ثانی کی جائے مگر پیسکو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مجبوراً عوام کو سڑکوں پر آنا پڑا۔

بدھ کے روز دروش بازار مکمل بند کرکے دروش کے ختم نبوت ﷺ چوک میں ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو کا ادارہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام پر ظلم کر رہا ہے، دروش میں لوڈ شیڈنگ کا موجودہ شیڈول ظالمانہ اور ناروا ہے جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

مقررین نے کہا کہ واپڈا پیسکو دانستہ طور پر اس پر امن علاقے کے عوام کو اشتعال دلا کر یہاں حالات کو خراب کرنے پر تلی ہوئی جسے کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔

مقررین نے واضح کیا کہ جب تک دروش کے لئے بجلی کا پرانا شیڈول بحال نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے ظہر کی نماز بھی چوک میں ادا کی ۔

اس موقع پر شرکا نے واپڈا اور پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اسوقت دروش میں مکمل شڑ ڈاون اور روڈ بلاک ہے۔