لوئر چترال پولیس کے حال ہی میں ترقی پانے والے چار نوجوان افسران کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا

اشتہارات

چترال (چ،پ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان نے لوئر چترال پولیس میں نوجوان اور باصلاحیت افسران کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہے۔

لوئر چترال پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق سب انسپکٹر سید علی رضا شاہ کو ایس۔ایچ۔او تھانہ ارکاری،سب انسپکٹر سیف الدین کو ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور،سب انسپکٹر دیدار علی شاہ کو بطور ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور اور سب انسپکٹر عبداللہ کو ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی تعینات کیا گیا ہے۔

پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ افسران کی ان اہم ذمہ داریوں پر تعیناتی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد، جدید پولیسنگ کے فروغ اور خدمتِ عوام کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

ضلعی پولیس نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ افسران اپنی قائدانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں، منشیات کے تدارک اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چترال پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عوام دوست پولیسنگ، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، قانون کی بالادستی اور مظلوموں کی داد رسی کو یقینی بنانا ایک مؤثر پولیس آفیسر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ادارے نے امید کا اظہار کیا کہ یہ نوجوان افسران عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنائیں گے اور علاقے میں امن و تحفظ کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔