پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان، چترال میں بھی ہڑتال ہوگی

چترال(بشیر حسین آزاد ) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے 22 جولائی 2026 سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام پٹرولیم ڈیلرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسوسی ایشن کے مطالبات اور فیصلوں کی حمایت میں اس ہڑتال کو مکمل طور پر کامیاب بنائیں۔
دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چترال نے بھی اس ملک گیر تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ چترال ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیلرز اپنے حقوق اور اتحاد کی خاطر اس احتجاج میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے عام عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ہڑتال کے آغاز سے قبل ہی ایندھن (پٹرول/ڈیزل) کا ضروری انتظام پیشگی کر لیں اور اس ضمن میں تعاون فرمائیں۔