لوئر چترال پولیس کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل، حیدر حسین دروش کے ایس ایچ او تعینات

اشتہارات

چترال(چ،پ) ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے ضلع کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت کے خلاف بغیر کسی عذ ر کے کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ڈی پی او آفس چترال میں منشیات کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ریشم جہانگیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر بلاامتیاز عمل کیا جا نا اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری اپنے قوم کے معصوم بچوں اور نوجوان نسل کو نشے کی زہر سے ہر قیمت پر محفوظ رکھنا ہے۔

منشیات فروشوں کے لیے لوئر چترال میں کوئی جگہ نہیں، انہیں قانون کے شکنجے میں لا کر عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی اور غفلت یا لاپروائی پر فوری اور سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال نے منشیات کے خلاف موثر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ لوٹکوہ کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا جبکہ غیر تسلی بخش کاروائی پر تھانہ دروش کے ایس ایچ او کو لائن کلوز کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔