ڈی پی او ریشم جہانگیر نے لوئرچترال کے خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی دربار کا انعقاد کیا

چترال(چ،پ) ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی دربار کا انعقاد کیا جس میں خواتین پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے خواتین پولیس اہلکاروں پر زور دیکر کہا کہ پولیس کا کام ہر خاتون کا مسئلہ سننا اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے اور انکی داد رسی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں اور مثبت رویہ عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
پولیس دربار کے اختتام پر خواتین پولیس نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔
دربار کے دوران خواتین پولیس کے مسائل اور تجاویز سنی گئیں، جبکہ ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔