انجمن پٹواریاں و قانون گویان کی طرف سے سعود احمد آزاد کو سرکاری ملازمین کی تنظیم اگیگا کیلئے فوکل پرسن مقرر

چترال(چ،پ) انجمن پٹواریان و قانون گویان خیبر پختونخوا نے اپنی تنظیم کی طرف سے سعود احمد آزاد کو جملہ سرکاری ملازمین کی تنظیمی اتحاد "اگیگا” کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
انجمن پٹواریاں و قانون گویان کے صوبائی صدر صداقت اللہ خان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنظیمی اتحاد "اگیگا” میں آئندہ کیلئے انجمن پٹواریاں و قانون گویان کی نمائندگی سعود احمد آزاد کرینگے۔
یاد رہے کہ سعود احمد اسوقت انجمن پٹواریاں و قانون گویان چترال کے صدر ہیں اور سرکاری ملازمین کے تنظیمی اتحاد "اگیگا” کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔