عوامی رابطہ مہم اور کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ کیلئے شغور سرکل میں پولیس پبلک لیزان کمیٹی کا اجلاس

اشتہارات

چترال (چ،پ) لوئر چترال میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کے ساتھ فاصلوں کو مزید کم کرنےکی خاطر ریجنل پولیس آفسیر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے عوام میں جرائم کے خلاف آگاہی پھیلانے اور جرائم کے خلاف مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی نے تھانہ شغور میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور SI فدا محمد ، پبلک لیزان کمیٹی ممبران اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی نے PLC ممبران کو عوام دوست پولیسنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے جتنے کم ہوں گے اور تعاون میں اضافہ ہوگا اتنی ہی جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عوامی رابطہ مہم سے عوام دوست پولیس کو فروغ ملےگا۔

علاقے میں منشیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے خصوصی احکامات پر پولیس منشیات فروشوں کے سخت کاروائیاں کررہی ہے اور اس سلسلے میں عوام سے بھی تعاون کی اپیل ہے اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشان کے بارے میں پولیس کو معلومات دیں اور ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ نے کہا کہ ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک وارڈنز کم سن موٹر سائکلسٹ / ڈرائیورز کے خلاف کاروائیاں کررہے ہے اور والدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹر سائکل نہ دیں ۔

موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر عوام سے اپیل کہ کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نشاندہی کریں اور غیر مقامی اشخاص کی علاقے میں موجودگی کے بارے میں پوليس کو انفارم کریں۔

میٹنگ میں شریک ممبران نے شہد بانوں اور زائدہ کرایہ لینے والوں ڈرائیوروں کے متعلق بات کی جس پر ایس ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی نے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ ایس۔ایچ۔اوز کو خصوصی ہدایات دیں ۔

پروگرام کے آخر میں ممبران نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر لوئر چترال پولیس کی تعریف کی ، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی ۔