ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تمیزالدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب، پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ) پولیس لائن لوئر چترال میں ڈی ایس پی تمیزالدین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان تقریب  کے مہمان خصوصی تھے۔

دیگر مہمانوں میں ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم، ایس پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی پی پی ایاز زرین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ ، ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک،ڈی۔ایس۔پی انوسٹی گیشن حضرت الدین ، انسپکٹر قربان خان اور دیگر افسران و جوانان نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے ڈی ایس پی تمیزالدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک قابل، ذہین اور بہترین تفتیشی افسر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمیزالدین نے اپنی محنت، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت سے مشکل مقدمات کو کامیابی سے حل کیا اور ہمیشہ انصاف کو ترجیح دی۔

ڈی پی او لوئر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمیزالدین جیسے مخلص اور فرض شناس افسر محکمہ پولیس کا فخر ہوتے ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آخر میں ڈی ایس پی تمیزالدین کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔