شکریہ پاکستان؛ امریکی صدر نے امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کر دیا

اشتہارات

چترال(م،ڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں ثالثی کا بہترین کردار ادا کرنے پر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں۔