ڈی پی او لوئر چترال کا سرکل لٹکوہ کا دورہ ، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

اشتہارات

چترال(چ،پ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے سرکل لٹکوہ کا دورہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن شغور اور لٹکوہ میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ احمد عیسیٰ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی پی او نے تھانوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے باؤنڈری وال، عمارت، جوانوں کے بیرکس، سنتری پوسٹس، سی سی ٹی وی کیمروں، روزنامچہ اور فرنٹ ڈیسک پر موجود زیر تفتیش مقدمات کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے محرر اسٹاف کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

ڈی پی او نے موجودہ حالات کے پیش نظر تھانہ جات میں سکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔