ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خلیل اللہ کا دروش بازار کے مختلف حصوں کا معائنہ، تجاوزات و غیر قانونی برانڈز کے خلاف ایکشن

اشتہارات

دروش(چ،پ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے پیر کے روز دروش بازارکے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس دوران گوشت اور پولٹری کی دکانوں، نانبائیوں، ہوٹلوں، سبزی فروشوں اور جنرل اسٹورز کا جائزہ لیا گیا۔

بازار کے معائنے کے دوران دکانوں پر قیمتوں کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں پائی گئیں۔ اس کے علاوہ عارضی تجاوزات کو بھی ختم کر دیا گیا تاکہ بازار میں آمد و رفت بہتر ہو اور نظم و ضبط برقرار رہے۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں بازار سے مختلف برانڈ کے غیر قانونی سگریٹ برآمد ہوئے جنہیں ضبط کر لیا گیا۔

دکانداروں کو آئندہ محتاط رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔