ینگ سٹار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بجٹ شفافیت اور جواب دہی پر میڈیا بریفنگ کا انعقاد

چترال (چ،پ)ینگ سٹار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (YSDO) نے پاکستان میں ریاستی بجٹ کی شفافیت اور حکام کی جواب دہی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے ایک اہم میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر دروش، ڈی ایس پی رحمان یوسف مہمان خصوصی تھے جبکہ مقامی حکومت کے اہلکار، کمیونٹی رہنما، علماء، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ڈی پی او رحمان یوسف کے علاوہ ینگ سٹار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین اسفندیار خان، چترال فٹبال لیگ کے چیف ایگزیکٹیو کمال عبدالجمیل، قاری احمد فقیر، مولانا محمد اسمعیل، حضرت علی (ٹی ایم اے اسٹاف)، مولانا محی الدین اور سول سوسائٹی کے نمائندے ساجد حسین نے خطاب کیا۔
مقررین نے پاکستان میں بجٹ کی شفافیت کے مسائل پر مفصل مباحثہ کیا اور شرکاء کو رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے ملک بھر میں بجٹ کی شفافیت اور جواب دہی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور مقامی کمیونٹیز اور سول سوسائٹی کی شراکت پر زور دیا۔
تقریب میں شرکاء نے اس سیشن کو نہایت اہم قرار دیا اور اس طرح کے پروگرامز کے تسلسل پر زور دیا، کیونکہ ایسے سیشنز بجٹ، خود احتسابی اور شفافیت کے حوالے سے آگاہی اور معلومات میں اضافہ کرتے ہیں، جو بہتر حکمرانی کے لیے ناگزیر ہیں۔