سعود احمد آزاد نیشنل پیس کونسل اسپورٹس ونگ کے ضلعی چیئرمین مقرر

اشتہارات

چترال (چ،پ) نیشنل پیس کونسل آف پاکستان نے چترال سے تعلق رکھنے والی متحرک سماجی شخصیت سعود احمد آزاد کو ضلع چترال کے لیے اسپورٹس ونگ کا ضلعی چیئرمین مقرر کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سعود احمد آزاد کی تقرری پر امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور قیامِ امن کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ سعود احمد آزاد اس وقت فٹ بال ایسوسی ایشن چترال لوئر کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کی بدولت انہیں کھیلوں کے شعبے میں خاطر خواہ تجربہ حاصل ہے۔

نیشنل پیس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں نومنتخب چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری سے ضلع چترال میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔